سورة النصر - آیت 2

وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مسند احمد میں ہے کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پڑوسی جب کسی سفر سے واپس آئے تو حضرت جابر رضی اللہ عنہ ان سے ملاقات کرنے کے لیے گئے۔ انھوں نے لوگوں کی پھوٹ اور ان کے اختلاف کا حال بیان کیا اور ان کی نو ایجاد بدعتوں کا تذکرہ کیا تو صحابیٔ رسول کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور روتے ہوئے فرمانے لگے کہ میں نے حبیب خدا شافع روز جزا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ لوگوں کی فوجیں کی فوجیں دین خدا میں داخل ہوئیں، لیکن عنقریب جماعتیں کی جماعتیں ان میں سے نکلنے بھی لگ جائیں گی۔ (احمد: ۳/ ۳۴۳،۲۳/ ۴۷)