سورة الهمزة - آیت 2

الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان كی ایسی حركتیں كرنے كی وجہ یہ تھی كہ وہ مالدار تھے اور مسلمانوں كو حقیر سمجھ كر اپنی دولت كے نشہ میں ایسی حركتیں كرتے تھے۔ مالدار ہونے كے ساتھ ساتھ وہ بخیل بھی انتہا درجہ كے تھے۔ انھیں روپے پیسے كو محفوظ ركھنے اور اسے گن گن كر ركھنے میں خاص لطف آتا تھا، اگرچہ اس آیت کا روئے سخن روسائے قریش كی طرف ہے لیكن اس كا اطلاق ایسے تمام مالداروں پر ہوتا ہے۔