سورة التکاثر - آیت 6

لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تمہیں ضرور جہنم كو دیكھنا ہے؟ دوزخ كے آثار تو تم مرنے كے بعد فوراً دیكھ لو گے پھر جب قیامت كے دن تم میدان محشر میں اكٹھے كیے جاؤ گے تو پھر اپنی آنكھوں سے یوں دیكھ لو گے كہ اس كے یقینی ہونے میں كوئی شك وشبہ باقی نہ رہ جائے گا۔