سورة القارعة - آیت 9
فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم) ہے۔ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ہاویہ كیا ہے؟ ہاویہ جہنم كا نام ہے، اور تمہیں نہیں معلوم كہ ہاویہ كیا ہے؟ وہ شعلے مارتی ہوئی بھڑكتی ہوئی آگ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تمہاری یہ آگ تو اس كا سترہواں حصہ ہے، لوگوں نے كہا حضرت ہلاكت كے لیے تو یہی كافی ہے۔ آپ نے فرمایا: ہاں آتش دوزخ تو اس سے انہتر حصے تیز ہے۔ (بخاری: ۳۲۶۵) ایک حدیث میں ہے كہ سب سے ہلكے عذاب والا جہنمی وہ ہے جس كے پیروں میں آگ كی دو جوتیاں ہوں گی جس سے اس كا دماغ كھول رہا ہوگا۔ (مسلم: ۲۸۴۳)