سورة الزلزلة - آیت 2
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ بوجھ تین قسم كے ہوں گے۔ (۱)معدنیات: زر وجواہر كے مدفون خزانے، سیال چیزوں اور گیسوں كے خزانے۔ (۲) دفن شدہ مردوں كا بوجھ: یعنی حضرت آدم علیہ السلام سے لے كر تا قیامت جتنے انسان زمین میں مدفون ہوں گے زمین ان كے تمام اجزا نكال باہر پھینكے گی۔(۳) زمین كے وہ اجزا جن پر كسی انسان نے اچھا یا كوئی برا كارنامہ انجام دیا ہوگا جسے عام زبان میں موقعہ كی شہادت كہتے ہیں زمین كے یہی حصے اللہ كی عدالت میں مجرموں كے خلاف شہادت دیں گے۔