سورة البينة - آیت 7
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جو دل كے ساتھ ایمان لائے، نیك اعمال بجا لاتے رہے تمام مخلوق سے بہتر ہیں حتیٰ كہ فرشتوں سے بھی بہتر ہیں۔ اس لیے كہ فرشتوں كو خیر وشر كا اختیار ہی نہیں دیا گیا۔ ان كی اطاعت الٰہی اضطراری ہے اختیاری نہیں جبكہ مومنوں كی اطاعت اختیاری ہوتی ہے۔ علماء كہتے ہیں كہ عام مومن عام فرشتوں سے اور مقرب مومن مقرب فرشتوں سے افضل ہیں اور افضل الخلائق ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق سے، جن میں سب فرشتے بھی شامل اور افضل ہیں۔