إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ
بیشک جو لوگ اہل کتاب میں سے کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں جائیں گے جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں (١)
كفر كے درجے: كفر كے سو درجے ہیں اور ہر درجہ ایك دوسرے سے كم وبیش ہوتا ہے، مثلاً اللہ كی ذات كا سرے سے انكار كر دینا بھی كفر ہے، نماز كو عمداً چھوڑ دینا بھی، اب ظاہر ہے كہ یہ دونوں قسم كے كفر ایك جیسے تو نہیں ہو سكتے، یہود اللہ، اس كے فرشتوں، اس كی كتابوں حتیٰ كہ آخرت پر بھی ایمان ركھتے تھے لیكن ساتھ ہی یہ بھی كہتے تھے كہ ہم اللہ كے چہیتے ہیں ہمیں بس چند دن آگ چھوئے گی تو اللہ نے ان كے اس عقیدہ كو بھی كفر سے تعبیر كیا ہے۔ اب یہ تو ظاہر ہے كہ ان كا كفر مشركوں كے كفر سے كم تر درجہ كا ہے۔ كچھ سرے سے انسان كی دوبارہ زندگی كے قائل ہی نہیں تھے۔ اس آیت میں اشارہ ان لوگوں كی طرف ہے جنھوں نے اللہ كے رسولوں اور اس كی كتابوں كا انكار كیا، ان كا انجام دوزخ كی آگ ہے جس میں ہمیشہ رہیں گے۔ نیز انھیں تمام مخلوقات سے بدترین قرار دیا گیا ہے۔