سورة القدر - آیت 4

تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس میں (ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل علیہ السلام) اترتے ہیں۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

روح اور فرشتے: روح سے مراد جبرائیل امین ہیں جن كی قدر ومنزلت كی وجہ سے ان كا علیحدہ ذكر كیا گیا ہے اور اتنی كثیر تعداد میں فرشتے نازل ہوتے ہیں جن سے ساری دنیا بھر جاتی ہے اور ہر حكم سے مراد انسانوں كی تقدیریں ہیں جو اس دن طے كی جاتی ہیں، جیسا كہ سورئہ الدخان ۴ میں فرمایا: ﴿فِيْهَا يُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِيْمٍ﴾ اسی رات میں ہر ایك مضبوط كام كا فیصلہ كیا جاتا ہے۔