سورة القدر - آیت 1

إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً ہم نے اس شب قدر میں نازل فرمایا (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

شب قدر یا لیلہ مباركہ ایك ہی رات كے نام ہیں: اللہ تعالیٰ نے قرآن كریم كو لیلة القدر میں نازل فرمایا۔ اور سورئہ الدخان كی آیت نمبر ۳ میں ہے كہ: ﴿اِنَّا اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَيْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ﴾ ہم نے اس قرآن كو لیلہ مباركہ میں نازل كیا، جس سے معلوم ہوا كہ لیلة القدر اور لیلہ مباركہ ایك ہی رات كی دو صفات یا دو نام ہیں۔ پھر سورئہ بقرہ ۱۸۵ میں ہے کہ: ﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْ اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْاٰنُ﴾ ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا، جو لوگوں كو ہدایت كرنے والا ہے۔