سورة التين - آیت 8

أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں کا حاکم نہیں ہے۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

احکم الحاكمین: اللہ سب بادشاہوں كا بادشاہ ہے۔ وہ نہ ظلم كرے گا نہ بے عدلی كرے، وہ قیامت قائم كرے گا اور ہر ایك ظالم سے مظلوم كا انتقام لے گا۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں تو جو شخص یہ سورت پڑھے (وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ) تو اس كے بعد كہے (بَلٰی وَاَنَا عَلٰی ذَالِكَ مِنَ الشَّاھِدِیْنَ) یعنی ہاں میں اس پر گواہ ہوں۔ (ترمذی: ۳۳۴۷)