سورة الضحى - آیت 10
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ۔ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سائل كو نہ جھڑك: سائل كے معنی، كوئی چیز مانگنے والا، كوئی بات پوچھنے والا بھی۔ پہلے معنی كے لحاظ سے اگر تم سے كوئی چیز مانگنے والا آئے تو اسے كچھ نہ كچھ ضرور دے دو، اور كچھ نہ ہو تو نرمی سے معذرت كر لو، یعنی سائل كو جھڑك دینا جائز نہیں۔ ایك دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’كیا میں تمہیں ایسے آدمی كی خبر نہ دوں جو سب سے بدتر ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض كیا: فرمائیے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جس سے اللہ كے نام پہ مانگا جائے اور وہ كچھ نہ دے۔ (نسائی: ۳۳۱۲) البتہ عادی سائل یعنی پیشہ ور بھکاری كو جھڑكنے میں كوئی مضائقہ نہیں۔