سورة البلد - آیت 10

وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دو راہیں دكھا دیں: اس آیت كے دو مطلب ہیں ایك ہم نے انسان كو پیدا ہوتے ہی اس كی ماں كی چھاتیوں كی طرف راہنمائی كر دی، تاكہ وہ نشوونما پا سكے۔ اعضائے انسان كے ذكر كے لحاظ سے یہ مطلب بھی درست ہے۔ دوسرا مطلب یہ ہے كہ ہم نے اسے برائی اور بھلائی كے دونوں راستے بتا دیے، اسی كا نام قوت تمیز و عقل ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے انبیاء اور كتابیں نازل فرما كر ان راہوں كی پوری طرح وضاحت بھی كر دی۔