سورة البلد - آیت 8
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قرآن كریم میں اكثر مقامات پر انسان کو متنبہ كرنے كے لیے آنكھوں، كانوں بصارت اور سماعت كا ذكر آیا ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ كیا ہم نے انسان كو دیكھنے والی دو آنكھیں نہیں دیں، اور دل كی باتوں كے اظہار كے لیے زبان عطا نہیں فرمائی اور دو ہونٹ نہیں بنائے جن سے كلام كرنے میں مدد ملے۔ كھانا كھانے ميں مدد ملے اور جس سے چہرے كی خوبصورتی بھی ہو اور منہ كی بھی ہو۔