سورة الفجر - آیت 25
فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی نہ ہوگا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ایسے لوگوں كو اس دن ایسی سخت مار پڑے گی، ایسی سزا ملے گی جیسی كوئی دوسرا دے ہی نہیں سكتا۔ فرشتے ان كے گلوں میں طوق اور پاؤں میں زنجیریں ڈال كر جہنم میں پھینك دیں گے۔ پھر اوپر سے جہنم كو بند كر دیا جائے گا، اس میں سانپ اور بچھوؤں كے ڈسنے كا عذاب الگ ہوگا، اور فرشتوں كے مارنے اور ڈانٹنے كا الگ اور ذہنی عذاب الگ ہو گا كہ اس سے كبھی چھٹكارا نہیں ملے گا۔