سورة الأعلى - آیت 17
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مسند احمد کی روایت میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’دنیا اس كا گھر ہے جس كا گھر آخرت میں نہ ہو۔ دنیا اس كا مال ہے جس كا مال وہاں نہ ہو۔ اس كے جمع كرنے كے پیچھے وہ لگتے ہیں جو بیوقوف ہوں۔‘‘ (مسند احمد: ۶/ ۷۱)