سورة الأعلى - آیت 8
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم آپ کیلئے آسانی پیدا کردیں گے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
خدا بندوں كے چھپے كھلے اعمال و احوال و عقائد سب سے واقف ہے۔ ہم آپ پر بھلائی كے كام، اچھی باتیں، شرعی امور آسان كر دیں گے۔ آپ كو بلا تكلف سہولت كے ساتھ قرآن یاد رہے گا۔ اسلام كے راستے سے ہم تمام ركاوٹوں كو دور كر دیں گے اور كامیابی كی راہ پر گامزن ہونا آپ كے لیے آسان كر دیں گے۔ بس آپ كی ذمہ داری صرف اتنی ہی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں كو اللہ كا پیغام پہنچا دیں۔ اس كے آگے كسی مشكل میں پڑنا یا بہ جبر لوگوں كو اسلام كی طرف لانا آپ كی ذمہ داری نہیں۔