سورة الأعلى - آیت 4
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جس نے تازہ گھاس پیدا کیا۔ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
الْمَرْعٰى كا لغوی معنی چارہ ہے۔ یعنی جانوروں كی خوراك جو تازہ گھاس وغیرہ ہے تاہم اس كے وسیع معنی میں تمام نباتات بھی شامل ہیں۔ یعنی اللہ ہی ہے جو زمین پر موسم بہار اور موسم خزاں بھی لاتا ہے۔ تمہاری آنكھیں اس كی قدرت كے دونوں كرشمے دیكھ رہی ہیں لہٰذا تم لوگوں كو اس دنیا كی بہار پر ہی فروفتہ نہ ہو جانا چاہیے اس پر خزاں بھی آ سكتی ہے اور اللہ تعالیٰ اُسی نباتات كو زرد، خشك اور سیاہ كر كے كوڑا كركٹ بنا دیتا ہے۔