سورة الطارق - آیت 11
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بارش والے آسمان کی قسم (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
رَجْعِ كے لغوی معنی لوٹنا، پلٹنا ہے بارش بھی بار بار اور پلٹ پلٹ كر ہوتی ہے۔ اس لیے بارش كو رَجْعِ كے لفظ سے تعبیر كیا گیا ہے۔ بعض كہتے ہیں كہ بادل سمندروں سے ہی پانی لیتا ہے اور پھر وہی پانی زمین پر لوٹا دیتا ہے۔ اس لیے بارش كو رَجْعِ كہا۔