سورة الطارق - آیت 10

فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مددگار۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اس دن كسی انسان كے پاس نہ تو اتنی قوت ہو گی كہ وہ اللہ كے عذاب سے بچ جائے۔ نہ كسی اور طرف سے اس كو كوئی ایسا مدد گار مل سكے گا جو اسے اللہ كے عذاب سے بچا لے۔