سورة البروج - آیت 9

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس کے لئے آسمان و زمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے سامنے ہے ہر چیز۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ بزرگ و برتر ہے۔ آسمان و زمین كی ہر چیز كا مالك ہے جن كی بنا كر وہی مستحق ہے كہ اس پر ایمان لایا جائے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ ان لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں كو جلا دیا ہے۔ اگر انہوں نے توبہ نہ كی یعنی اپنے كیے پر نادم نہ ہوئے تو ان كے لیے جہنم ہے اور جلنے كا عذاب ہے۔ تاكہ بدلہ بھی ان كے عمل جیسا ہو۔ حضرت حسن بصری فرماتے ہیں خدائے بزرگ و برتر كے رحم و كرم، اس كی مہربانی اور عنایت كو دیكھ كہ جن بدكاروں نے اس كے پیارے بندوں كو ایسے بدترین عذابوں سے انہیں مارا، انہیں بھی وہ توبہ كرنے كو كہتا ہے اور ان سے بھی مغفرت اور بخشش كا وعدہ كرتا ہے۔ خدایا ہمیں بھی اپنی وسیع رحمتوں سے بھر پور حصہ عطا فرما۔ آمین!!