سورة البروج - آیت 4
قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(کہ) خندقوں والے ہلاک کئے گئے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
خندقوں والوں پر لعنت ہو یہ كفار كی ایك قوم تھی جنہوں كے ایمانداروں كو مغلوب كر كے انہیں دین سے ہٹانا چاہا اور ان كے انكار پر زمین میں گڑھے كھود كر ان میں لكڑیاں بھر كر آگ بھڑكائی پھر ان سے كہا كہ اب بھی دین سے پلٹ جاؤ۔ ان ایمان والوں نے انكار كیا تو نا خدا ترس كفار نے ان مسلمانوں كو اس بھڑكتی ہوئی آگ میں ڈال دیا اور شہید کر دیا۔