سورة الانشقاق - آیت 21
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اور انھیں قرآن سن كر سجدہ میں گر پڑنے سے كون سی چیز روكتی ہے۔ ابو ارفع كہتے ہیں كہ میں نے سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كے پیچھے عشاء كی نماز پڑھی۔ انہوں نے یہی سورت پڑھی تو سجدہ كیا میں نے كہا: یہ كیا؟ انہوں نے كہا كہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پیچھے نماز پڑھی انہوں نے یہی سورت پڑھی اور سجدہ كیا اور میں تو اس میں ہمیشہ سجدہ كرتا رہوں گا۔ (بخاری: ۱۰۷۴)