سورة الانشقاق - آیت 18
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور چاند کی جب وہ کامل ہوجاتا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اِذَا اتَّسَقَ، سے مراد چاند جب وہ مكمل ہو جائے یعنی چاند ہلال سے بڑھتا بڑھتا بدر كامل بن جاتا ہے۔ اسی طرح تم بھی منزل بہ منزل اپنی آخری منزل كی طرف بڑھے جا رہے ہو۔