سورة الانشقاق - آیت 16

فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

مجھے شفق کی قسم (١) اور رات کی!

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ شام كی سرخی یعنی شفق اور رات كی یعنی وسق اور اتسق یعنی بدر كامل كی قسم كھاتا ہے۔ شفق، اس سرخی كو كہتے ہیں جو سورج غروب ہونے كے بعد آسمان پر ظاہر ہوتی ہے اور عشاء كا وقت شروع ہونے تك رہتی ہے۔ وسق، یعنی اندھیرا ہوتے ہی ہر چیز اپنے ماویٰ اور مسكن كی طرف لوٹ آتی ہے۔ یعنی سورج كے طلوع ہونے كے بعد سب انسان تلاش معاش، اور چرند پرند اپنا پیٹ بھرنے كی خاطر اپنے اپنے گھروں سے باہر چلے جاتے ہیں اور جب رات آتی ہے تو سب اپنے اپنے گھروں كو لوٹ آتے ہیں یعنی رات کا اندھیرا سب چیزوں كو اپنے اندر سمیٹ لیتا ہے۔