سورة الانشقاق - آیت 8

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: قرآن میں تو ہے كہ نیك لوگوں كا بھی حساب ہوگا۔ فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَاباً یَّسِیْرًا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دراصل یہ وہ حساب نہیں یہ تو صرف پیشی ہے۔ جس سے حساب میں پوچھ گچھ ہو گی ہو وہ برباد ہو جائے گا۔ (بخاری: ۴۹۳۹، مسلم: ۲۸۷۶)