سورة المطففين - آیت 16
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر یہ لوگ جہنم میں جھونک دیے جائیں گے اور انھیں حقارت ذلت اور ڈانٹ ڈپٹ کے طور پر غصہ کے ساتھ کہا جائے گا کہ یہی ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔ (ابن کثیر)