سورة المطففين - آیت 8

وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تجھے کیا معلوم سجین کیا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انتہائی المناك اور دكھ درد كی جگہ:  سجین، تنگ جگہ، یہاں اس كی مزید برائیاں بیان كرنے كے لیے فرمایا كہ تمہیں اس كی حقیقت معلوم نہیں وہ ایک المناك اور ہمیشہ كے دكھ درد كی جگہ ہے۔ یہ ساتوں زمینوں كے نیچے ہے۔ چونكہ كافروں كے لوٹنے كی جگہ جہنم ہے، اور وہ سب سے نیچے ہے۔ سورہ فرقان ۱۳ میں فرمایا: ﴿وَ اِذَا اُلْقُوْا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِيْنَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُوْرًا﴾ ’’جب وہ جہنم كی كسی تنگ جگہ پاؤں جكڑ كر ڈال دیے جائیں گے تو وہ اپنے لیے موت ہی موت پكاریں گے۔‘‘