سورة المطففين - آیت 1
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تطفیف كا لغوی معنی ہے: ناپ تول میں كمی كرنا۔ عرب میں زیادہ تر رواج اشیاء كو ماپ كر اور تول كر دینے كا تھا۔ تول كر كم دینے والے كو ہمارے ہاں ڈنڈی مارنا كہتے ہیں۔ یعنی دیتے وقت ڈنڈی مار كر چیز كم دی جائے اور لیتے وقت ڈنڈی مار كر تھوڑی سی چیز زیادہ لی جائے۔ یہ بہت بڑی اخلاقی بیماری ہے۔ جس كا نتیجہ دنیا و آخرت میں تباہی ہے۔ ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ جو قوم ناپ تول میں كمی كرتی ہے تو اس پر قحط سالی، سخت محنت، اور حكمرانوں كا ظلم مسلط كر دیا جاتا ہے۔(ابن ماجہ: ۴۰۱۹)