سورة الإنفطار - آیت 13

إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش آرام اور) نعمتوں میں ہونگے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جو لوگ اللہ تعالیٰ كے اطاعت گزار فرمانبردار ہیں، گناہوں سے دور رہتے ہیں انھیں اللہ تعالیٰ جنت كی خوشخبری دیتا ہے۔ بدكار لوگ ہمیشگی والے عذاب میں جائیں گے۔ قیامت والے دن جو حساب كتاب او ر بدلے كا دن ہے۔ ایك ساعت بھی ان پر عذاب ہلكا نہ ہوگا۔ نہ موت آئے گی اور نہ راحت ملے گی نہ اس سے جدا ہی ہوں گے بلكہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔