سورة النسآء - آیت 96

دَرَجَاتٍ مِّنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اپنی طرف سے مرتبے کی بھی اور بخشش کی بھی اور رحمت کی بھی اور اللہ تعالیٰ بخشش کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جہاد کے بھی کئی درجے ہیں۔ مثلاً قلم سے جہاد، اشاعت دین بھی جہاد ہے۔ وغیرہ لیکن جو لوگ اپنی جانوں اور مال سے اللہ کی راہ میں اللہ کا کلمہ بلند کرنے کے لیے جہاد کریں گے، ان کے اللہ کے ہاں بڑے درجے، مغفرت اور رحمت ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔