سورة الإنفطار - آیت 4

وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قبریں پھٹ جائیں گی تو مردے زندہ ہو كر باہر نكل جائیں گے۔ بُعْثِرَتْ كے معنی اُكھیڑ دی جائیں گی یا ان كی مٹی اُلٹ پلٹ دی جائے گی۔