سورة التكوير - آیت 27
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قرآن نصیحت ہے: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ یہ قرآن تو سب اہل عالم كے لیے نصيحت ہے۔ مگر اس نصیحت سے فائدہ اُسے ہی پہنچ سكتا ہے جو خود بھی سیدھی راہ پر چلنا چاہے اور یہی نجات و ہدایت كا كفیل ہے اور تمہاری چاہتیں کام نہیں آتیں كہ جو چاہے اس سے ہدایت پا لے جو چاہے گمراہ ہو جائے بلكہ یہ سب كچھ منجانب اللہ ہے۔ اسی كی چاہت چلتی ہے وہ رب العالمین ہے جو چاہے كرتا ہے۔