سورة التكوير - آیت 24
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے کے لئے بخیل بھی نہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
وہ غیب میں بخیل نہیں: یہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے بارے میں وضاحت كی جا رہی ہے كہ غیب كی خبریں جو اُسے بذریعہ وحي معلوم ہوئی ہیں خواہ وہ زمانہ ماضی سے متعلق ہوں یا مستقبل سے یا ما بعد الطبیعات سے۔ تمام لوگوں كو بلا كم و كاست بتاتا اور پہنچا دیتا ہے۔ وہ كاہنوں كی طرح نہ كسی سے نذرانے یا مٹھائی وصول كرتا ہے اور نہ تم لوگوں سے كسی اجر یا معاوضہ كی ہی توقع ركھتا ہے۔