سورة التكوير - آیت 10

وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جب نامہ اعمال کھول دئیے جائیں گے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

موت كے وقت یہ صحیفے لپیٹ دیے جائیں گے، پھر قیامت كے دن حساب كے لیے كھول دیے جائیں گے اور ہر شخص ان کو دیكھ لے گا۔ بلكہ وہ ان كے ہاتھوں میں تھما دیے جائیں گے۔