سورة التكوير - آیت 6
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت كو سمندروں كا انجام: سُجِّرَتْ، میں كسی چیز كے بھرے ہونے کا یا تلاطم كا مفہوم پایا جاتا ہے۔ گویا ہر وہ چیز جو آگ میں شد پیدا كرنے كے لیے تنور میں جھونك دی جائے وہ سجور ہے۔ اللہ كی قدرت كا كرشمہ دیكھیے كہ پانی دو گیسوں آكسیجن اور ہائیڈروجن كا مجموعہ ہے۔ ہائیڈروجن خود آتش گیر گیس ہے اور آكسیجن ہائیڈروجن كو بھڑكانے میں مدد دیتی ہے۔ جب یہ دونوں كیمیائی عمل سے ملائی جاتی ہیں تو جو پانی حاصل ہوتا ہے وہ ان دو گیسوں كے بالكل برعكس آگ كو فوراً بجھا دیتا ہے۔ قیامت كے دن سمندروں كے پانی كو پھر سے انہی دو گیسوں میں تبدیل كر دیا جائے گا اور اللہ كے حكم سے سمندروں میں آگ بھڑك اُٹھے گی۔ اس كے بعد نفخہ ثانیہ كے چھ حالات بیان كیے گئے ہیں۔