سورة التكوير - آیت 5

وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جب وحشی جانور اکھٹے کئے جائیں گے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت كی دہشت كا اثر جانوروں پر بھی ہوگا اور یہ سب وحشی جانور انسانوں كی آبادیوں كی طرف نكل آئیں گے اور اپنے بل اور كچھار وغیرہ چھوڑ دیں گے۔ ایسا منظر سیلاب كے دنوں میں بھی دیكھنے میں آتا ہے كہ سیلاب كے پانی میں تیرتے ہوئے لكڑی كے ایك گھٹے پر انسان بھی پناہ لیے بیٹھے ہیں اور سانپ بھی۔ سانپ انسانوں كو كچھ نہیں كہتے اور انسان سانپوں كو كچھ نہیں کہتے بس ہر ایك كو اپنی اپنی پڑی ہوتی ہے۔