سورة عبس - آیت 33

فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس جب کان بہرے کردینے والی (قیامت) آ جائے گی (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت كو (صَاخةً) بہرہ كر دینے والی اس لیے كہا كہ وہ ایك نہایت سخت چیخ كے ساتھ واقع ہوگی جو كانوں كو بہرہ كر دے گی۔