سورة عبس - آیت 24
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کو دیکھے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ میرے اس احسان كو دیكھیں كہ میں نے انہیں كھانا دیا۔ اس میں بھی دلیل ہے۔ موت كے بعد جی اُٹھنے كی جس طرح خشك غیر آباد زمین ہے ہم نے تروتازہ درخت اُگائے اور ان میں اناج وغیرہ پیدا كر كے تمہارے لیے كھانا مہیا كیا۔ اسی طرح گلی سڑی، كھوكھلی اور بوسیدہ ہو گئی ہڈیوں كو بھی ہم ایك روز زندہ كر دیں گے اور انہیں گوشت پوست پہنا دیں گے۔