سورة عبس - آیت 23

كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہرگز نہیں (١) اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اسے حكم تو یہ دیا گیا تھا كہ اللہ كا فرمانبردار بن كر رہے اور یہ حكم اس كی فطرت میں و دیعت كیا گیا تھا۔ پھر اسے پیغمبروں اور رسولوں كے ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ نے ایسا حكم دیا تھا مگر اس نے ان تقاضوں كو مطلقاً پورا نہیں كیا۔ تفسیر ابن كثیر میں ہے كہ: فرمان باری كا یہ مطلب ہے كہ پھر جب چاہے دوبارہ پیدا كرے گا۔ اب تك اس كے فیصلے كے مطابق وقت نہیں آیا۔ یعنی ابھی ابھی وہ ایسا نہیں كرے گا یہاں تك كہ مدت مقررہ ختم ہو اور بنی آدم كی تقدیر پوری ہو۔