سورة عبس - آیت 22
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر جب چاہے گا اسے زندہ کر دے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر جب خدا چاہے گا اسے دوبارہ زندہ كر دے گا جیسا كہ سورہ روم ۲۰ میں ہے: ﴿وَ مِنْ اٰيٰتِهٖ اَنْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ﴾ ’’اس كی نشانیوں میں سے ایك یہ بھی ہے كہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا كیا، پھر تم انسان بن كر اُٹھ بیٹھے۔ ایک روایت میں آتا ہے كہ ابن آدم گل سڑ جاتا ہے۔ مگر ریڑھ كی ہڈی كہ اسی سے اس كو پیدا كیا گیا ہے اور اسی سے پھر تركیب دیا جائے گا۔(بخاری و مسلم: ۴۹۳۵۔ ۳۹۵۵)