سورة عبس - آیت 16

كِرَامٍ بَرَرَةٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو بزرگ اور پاکباز ہیں (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بزرگ اور نیكو كار: یعنی خلق كے اعتبار سے شریف اور بزرگ ہیں اور افعال كے اعتبار سے وہ نیكو كار اور پاكباز ہیں۔ یہاں سے یہ بھی معلوم ہوا كہ حامل قرآن كو بھی اخلاق و كردار اور افعال و اطوار میں بزرگ اور پاكباز ہونا چاہیے۔ (ابن كثیر) حدیث میں سَفَرَة كا لفظ سفیر كے لیے استعمال ہوا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس كا ماہر ہے، وہ فرشتوں كے ساتھ ہوگا۔ لیكن جو قرآن مشقت كے ساتھ (یعنی ماہرین كی طرح سہولت اور روانی سے نہیں پڑھتا) اس كے لیے دوگنا اجر ہے۔‘‘ (بخاری، ح: ۴۹۳۷، احمد: ۶/۴۸، مسلم: ۷۹۸۲)