سورة عبس - آیت 15

بِأَيْدِي سَفَرَةٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

كاتبوں سے مراد: قرآن كو لكھنے والے نہایت معزز اور بزرگ فرشتے ہیں۔ سَفَرَةٍ سے مراد: فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور مخلوق میں سفیر ہیں۔ سفیر اُسے كہتے ہیں جو لوگوں میں صلح اور بھلائی كے لیے كوشش كرتا پھرے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ: ’’اس سے مراد فرشتے ہیں جو خدا كی جانب سے وحی لے كر آتے ہیں وہ ایسے ہی ہیں جو لوگوں میں صلح كرانے والے سفیر ہوتے ہیں۔ (بخاری، كتاب التفسیر سورہ عبس) یعنی اللہ اور اس كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كے درمیان سفارت كا كام كرتے ہیں یہ قرآن ایسے سفیروں كے ہاتھوں میں ہے۔ جو اسے لوح محفوظ سے لے كر آتے ہیں۔