سورة النازعات - آیت 16
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نبوت سے سرفراز كیا: یہ وادی مقدس جس كا نام طویٰ ہے۔ یہ واقعہ اس وقت كا ہے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام مدین سے واپسی پر آگ كی تلاش میں كوہ طور پر پہنچ گئے تھے تو وہاں ایك درخت كی اوٹ سے موسیٰ علیہ السلام سے كلام فرمایا۔ ہمكلامی كا مطلب نبوت و رسالت سے نوازنا تھا۔ یعنی موسیٰ علیہ السلام آگ لینے گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں رسالت عطا فرما دی۔