سورة البقرة - آیت 50
وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جب ہم نے تمہارے لئے (١) دریا چیر (پھاڑ) دیا اور تمہیں اس سے پار کردیا اور فرعونیوں کو تمہاری نظروں کے سامنے اس میں ڈبو دیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو یاد دلایا کہ جب تمہاری آنکھوں کے سامنے قوم فرعون کو سمندر میں غرق کردیا اور تمہیں اسی میں سے پار نکال دیا۔ پھر بھی تم ناشکرے بنتے ہو۔