سورة النازعات - آیت 8

قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(بہت سے) دل اس دن دھڑ کتے ہونگے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت كے اہوال اور شدائد سے دل كانپ رہے ہوں گے۔ اُڑے جا رہے ہوں گے، اور ایسے دہشت زدہ کہ لوگوں كی نظریں بھی (مجرموں كی طرح) جھكی ہوئی ہوں گی۔