سورة النبأ - آیت 36
جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا) یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عَطَآءً حِسَابًا: یعنی اللہ كی داد و دہش كی وہاں فراوانی ہو گی یہ ان نیك لوگوں كو اپنے اعمال كے بدلے ميں ملے گی، جو اللہ كے فضل و كرم اور اس كے انعام و احسان كی بنا پر ملے ہیں جو بے حد كافی ہیں بكثرت اور بھر پور ہیں، عرب كہتے ہیں: اَعطانِی فَاَحْسَبَنِیْ، انعام دیا اور بھر پور دیا، اور كہتے ہیں: حَسبِیَ اللّٰہُ، اللہ مجھے ہر طرح كافی وافی ہے۔