سورة النبأ - آیت 29
وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم نے ہر چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ: ہم نے اپنے بندوں کے اعمال و افعال کو گن رکھا ہے اور وہ سب ہمارے پاس لکھے ہوئے ہیں اور اُن سب کا بدلہ بھی ہمارے پاس تیار ہے۔ ان جہنمیوں سے کہا جائے گا کہ اب ان عذابوں کا مزہ اُٹھاؤ۔ ایسے ہی اور اس سے بھی بدترین عذاب تمہیں ہوتے رہیں گے۔ سورت النساء: ۵۶ میں فرمایا: ﴿كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُهُمْ بَدَّلْنٰهُمْ جُلُوْدًا غَيْرَهَا لِيَذُوْقُوا الْعَذَابَ﴾ جب ان کے چمڑے گل جائیں گے تو دوسرے بدل دیے جائیں گے۔ سورہ بنی اسرائیل میں فرمایا: ﴿زِدْنٰهُمْ سَعِيْرًا﴾ جب آگ بجھنے لگے گی تو پھر بھڑکا دی جائے گی۔