سورة النبأ - آیت 24

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

نہ کبھی اس میں خنکی کا مزہ چکھیں گے، نہ پانی کا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان جہنم والوں کے نہ تو کلیجے کو ٹھنڈک ملے گی نہ انھیں اچھا پانی پینے کو ملے گا۔ وہاں کھولتا ہوا پانی اور کھانے کو پیپ ملے گی جو جہنمیوں کے جسموں سے نکلے گی۔