سورة النبأ - آیت 14
وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اور دیکھو ہم نے پانی بھری بدلیوں سے بکثرت پانی برسایا۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ہوائیں چلتی ہیں، بادلوں کو اِدھر اُدھر لے جاتی ہیں اور پھر ان بادلوں سے خوب بارش برستی ہے۔ (تفسیر طبری) یہی بارش زمین سے نباتات اور درختوں کی روئیدگی کا سبب بنتی ہے، اور یہی نباتات روئے زمین پر بننے والی تمام جاندار مخلوق کے رزق کا ذریعہ اور زندگی کے بقا کا سب بنتی ہیں۔