سورة النبأ - آیت 11
وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کام کرنے کے لیے دن: رات کو آرام کے لیے اور دن کو روشن بنایا تاکہ انسان اپنا کام دھندا روزی، بیوپار، لین دین کر سکے۔ اگر انسان رات کو کام کرتا اور دن کو سوتا تو نہ وہ گہری نیند سے لطف حاصل کر سکتا نہ اس کے پورے فوائد حاصل کر سکتا۔ بلکہ کچھ عرصہ بعد اس کی صحت خراب ہو جاتی یہ اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ فطری ذرائع ہیں کہ انسان دن کو کام کرے اور رات کو آرام کرے۔